Ad

مثنوی : میر و سودا کا دور

 

میر و سودا کا دور

میر و سودا کا دور

Meer o souda ka dor 

مرزا محمد رفیع سودا ایک قادر الکلام شاعر تھے۔ انہوں نے قصیدہ گوئی میں کمال پیدا کیا تاہم غزل اور دیگر اصناف سخن میں بھی انہوں نے طبع آزمائی کی۔ انہوں نے مثنویاں بھی لکھیں۔ سودا کی مثنوی کی کل تعداد 24 ہے۔ جنہیں موضوعات کے اعتبار سے سات زمروں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

ش

عاشقانہ : قصہ پسر شیشہ گرو زر گر

ہجویہ : ہجو پیل راجہ نرپت سنگھ ، ہجو میر ضاحک، ہجو شیدی فولاد خاں کوتوال، ہجو امیر بخیل وغیرہ

مدحیہ : تعریف شکار آصف الدولہ ، تعریف چاہ مومن خاں، تعریف دیوان اشعار مہربان خاں وغیرہ

اخلاقی : مثنوی دربارہ زن و شوہر

ادبی تنقید : معانی بیت مولانا روم ، سبیل ہدایت

مکتوبات : خط در اشتیاق - خط در شکایت

موسم : مثنوی در شکایت موسم گرما


سودا نے ہجویہ اور مدحیہ مثنویوں میں سارا زور طبیعت صرف کیا ہے۔ سودا نے ہجو کو ایک فن کی حیثیت دی اور اسے موثر اور پہلو دار بنا کر پیش کیا۔ سودا کی مدحیہ مثنویوں پر قصیدے کا رنگ غالب ہے۔ قصیدے سے سودا کی طبیعت جو مناسب تھی وہ ان کی اپنی مثنویوں میں اپنی جھلک دکھاتی ہے۔

UGC NET URDU SYLLABUS 

سودا کی عشقیہ مثنوی " عشق شیشہ گر بہ زر گر پسر " ان کی سب سے طویل مثنوی ہے۔ یہ پانچ سو اشعار پر مشتمل ہے۔ در حقیقت اسی ایک مثنوی کو سود آنے روایتی انداز میں لکھا ہے یعنی ابتدا میں حمد، نعت، منقبت پھر ساقی نامہ اس کے بعد قصے کا آغاز آخر میں خاتمہ۔ یہ اجزا وہی ہیں جو عام طور پر فارسی اور اردو کی بڑی مثنویوں میں ملتے ہیں۔ سودا نے یہ مثنوی 1188 ھ 1775 ء سے اور 1198 ھ 1781 ء کے درمیان لکھی۔ اس مثنوی میں قصہ در قصہ کی تکنیک استمعال کی گئی ہے۔

عام طور پر سودا کی مثنویوں میں قصہ پن کی کمی کا احساس ہوتا ہے۔ وہ مثنویوں کے درمیان چھوٹی چھوٹی حکایتیں بیان کر کے اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کی مثنویوں میں قصیدے کا سا مبالغہ نظر آتا ہے جس سے مثنوی کی سادگی اور اثر انگیزی متاثر ہوجاتی ہے۔ عشقیہ مثنویوں میں جس سوز و گداز کی ضرورت ہوتی ہے سودا کی طبیعت اس سے عاری تھی۔ منظر نگاری میں محاکات کی کی بجائے تخیل کی بلند پروازی معنی آفرینی اور مبالغہ سے کام لیا ہے ۔ ان کی ہجویہ مثنویوں کو طنز و تمسخر اور مزاح و مضحکہ کا بے نظیر مرقع کہا جاسکتا ہے۔

جاری ہے ۔۔۔۔۔۔

Masnavi meer taqi meer 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے