Ad

غزل کی صنف اور اسکی فنی خصوصیت

 

غزل کی صنف اور اسکی فنی خصوصیت


غزل کی صنف اور اسکی فنی خصوصیت


غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اردو شاعری میں کئی اصناف پروان چڑھیں اور ختم ہوگئیں جیسے مثنوی ، قصیدہ اور مرثیہ ۔اردو میں نظم نگاری کا آغاز ہوا تو کچھ عرصے کے لئے غزل پیچھے پڑگئی لیکن ختم نہ ہوئی پھر غزل کا احیا ہواتو وہ دیگر تمام اصناف پر سبقت لے گئی۔ گزشتہ برسوں میں اردو شاعری میں کئی نئی اصناف کا اضافہ ہوا لیکن کوئی بھی صنف غزل کی جگہ نہ لے سکی۔ 


    اس اکائی میں غزل کے مفہوم اور ہئیت کی وضاحت کی جاۓ گی۔ غزل کا خاص وصف ایمائیت ہے۔ یہ دکھایا جاۓ گا کہ غزل میں ایمائیت پیدا کرنے کے کیا ذرائع ہیں ۔اس سلسلے میں غزل کی فنی خصوصیات کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ مجاز اور اس کی اقسام سے بحث کی گئی ہے اور آخر میں دکھایا گیا ہے کہ غزل میں صنائع لفظی اور صنائع معنوی کیا رول ادا کر تے ہیں؟

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے