اردو غزل کا آغاز اور ارتقاء
Urdu Ghazal ka aagaz o irtaqa
اردو غزل کا آغاز و ارتقا
تمھید
گزشتہ اکائی میں ہم نے غزل کی صنف ، اس کی فنی خصوصیات اور غزل کے موضوعات کا جائزہ لیا۔ اس اکائی کے مطالعے کے بعد آپ غزل کی صنف سے پوری طرح روشناس ہوچکے ہیں ۔ اب ہم آ پ کو بتائیں گے کہ اردو میں غزل کی صنف کی ابتدا کس طرح سے ہوئی ۔ دکن کے شاعروں نے اس صنف کی کس طرح آبیاری کی شمالی ہند کے فارسی گو شاعروں نے ولی کا اثر قبول کیا اور اردو میں غزل کہنے لگے ۔ دہلی کی تباہی کے بعد اردو شاعری کا مرکز لکھنؤ میں منتقل ہوا ۔ دربار لکھنؤ کے عیش و عشرت کے ماحول نے غزل کی فطری سادگی کو متاثر کیا اور اس کا معیار پست ہوگیا دہلی میں جب اردو شاعری کا احیا ہوا تو غالب، مومن اور ذوق جیسے غزل گو شاعروں نے اس صنف کو نئی بلندیوں سے آشنا کیا۔بعد کے دور میں غزل پھر انحطاط کا شکار ہوئی لیکن حسرت اور ان کے معاصرین نے اس صنف کو سنبھالا دیا ۔ بعد ازاں ترقی پسند شعرا نے غزل کے استعاروں کو نئے تلازمے دیے۔ ترقی پسند تحریک کے بعد جدیدیت کا رجحان فروغ پایا۔ جدیدیت نے غزل کی زبان میں انقلابی تبدیلی پیدا کی اور اس کے استعاروں کے تلازموں میں نہ صرف اضافہ کیا بلکہ نئے استعاروں اور علائم سے غزل کو روشناس کیا اور غزل کے موضوعات کو وسعت دی
Urdu ghazal ka aaghaz o irtiqa pdf
اردو میں غزل گوئی کا آغاز و دکنی غزل حصہ الف
0 تبصرے