میر تقی میر کے اشعار کی تشریح و خلاصہ
کی غزلوں میں جن محسوسات اور تجربات کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ میر کی اپنی زندگی کے نشیب وفراز کا اشاریہ ہیں ، ساتھ ہی ان میں حیات و کائنات کی اسراریت اور بے ثباتی کے مفکرانہ خیالات کا اظہار کیا گیا ہے ۔ مزید برآں ، ان غزلیہ اشعار میں عشق جمالیات، تصوف اور عصری آگہی کے تصورات کی نشان دہی کی جاسکتی ہے ۔
جہاں تک ان اشعار کے فنی اور لسانی محاسن کا تعلق ہے وہ ان کے شعور فن کو ظاہر کرتے ہیں ۔ ان میں دو غزلیں چھوٹی بحر میں ہیں :
1. جس سر کو غرور (گھمنڈ) ہے یاں (یہاں) تاج وری کا
2 . ہستی اپنی حباب کی سی ہے
غواصی کے اشعار کی تشریح و خلاصہ
اور دو غزلیں بڑی بحر میں لکھی گئی ہیں :
1. الٹی ہوگئیں سب تد بیر میں کچھ نہ دوا نے کام کیا
2 . پتہ پتہ بوٹا بوٹا (ڈالی ڈالی) حال ہمارا جانے ہے
ان غزلوں میں شور، سلاست، نازک ، دوا ، عبث الفاظ کے ساتھ ساتھ فارسی ترکیبیں مثلا آشفتہ سری، کار گہ شیشہ گری، جگر سوختہ، چراغ سحری، سپید وسیاہ، خانہ خراب، بیماریِ دل، تشنہ خوں، تلخی کش ، اور آب تیغ وغیرہ بھی ہیں ۔
ولی دکنی کی غزل کی تشریح
UGC NET URDU SYLLABUS
اشعار کی تشریح
1.
ناحق (بلا وجہ) ہم مجبوروں پر یہ تہمت ہے مختاری کی
جو چاہے سو آپ کریے ہے ہم کو عبث (بے کار ) بدنام کیا
انسان مجبور محض ہے ۔اپنی مرضی سے کچھ نہیں کرسکتا ۔ لیکن اللہ انسان کو اس کے اعمال کا ذمہ دار ٹھیراتا ہے اگر اس سے نیک عمل سرزد ہوتو وہ انعام کا مستحق ہوتا ہے اور برے عمل پر اسے سزا کا سزاوار قرار دیا جاتا ہے ۔ میر کا یہ شعر ایک طرح سے احتجاج ہے کہ ہم تو مجبور ہیں اور اللہ نے ہم کو مختار ٹھیرا کر عبث بدنام کیا ہے
2.
ہستی اپنی حباب کی سی ہے
یہ نمائش سراب کی سی ہے
ہماری ہستی ایک بلبلے کے مانند ہے جو پانی پر ابھرتا اور دب جاتا ہے ۔ ہستی کی یہ نمائش سراب کی طرح ہے صحرا میں سراب پر پانی کا گمان ہوتا ہے ۔ درحقیقت زندگی کی نمائش بھی سراب کی سی ہے ۔
UGC NET URDU STUDY MATERIAL
Meer Taqi Meer shayari urdu
خلاصہ
اس اکائی میں ہم نے محمد تقی میر کے حالات زندگی تفصیل سے بیان کیے ۔ میر کی شاعری پر ان کی گھریلو زندگی ، تعلیم و تربیت ، ان کے عہد کے سیاسی سماجی حالات کے اثرات کی نشان دہی کی متصوفانہ خیالات کا جائزہ لیا۔ ہم نے بتایا کہ مختلف نقادوں اور شاعروں نے کس طرح میر کی عظمت کا اعتراف کیا ہے ۔ میر کی زبان اور ان کے اسلوب کی نمایاں خصوصیات کی وضاحت کی ۔ آپ نے میر کی چارغزلوں کا مطالعہ کیا ۔ ہم نے میر کے دو اشعار کی تشریح کی تا کہ آپ کو میر کے کلام کی تحسین میں آسانی ہو۔
Ugc net exam, ugc net urdu material, upsc exam
0 تبصرے