Ad

محمد قلی قطب شاہ

محمد قلی قطب شاہ 

Mohammed quli qutub shah


محمد قلی قطب شاہ

اس اکائی میں اردو کے پہلے صاحب دیوان شاعر اور بانی شہر حیدرآباد سلطان محمدقلی قطب شاہ کے حالات زندگی اور ادبی کارناموں کا تعارف کرواتے ہوئے اس کی غزل گوئی کی خصوصیات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ہے۔


محمد قلی قطب شاہ مملکت گولکنڈ کا پانچواں حکمران تھا۔ اپنے والد ابراہیم قطب شاہ کے انتقال کے بعد وہ 15 سال کی عمر میں تخت نشین ہوا اور اکتیس سال حکومت کرنے کے بعد سینتالیس سال کی عمر میں فوت ہوا۔ اپنی مملکت میں بسنے والے مختلف طبقات کے مابین بھائی چارگی کے جذبات کی نشوونما اور شہر حیدرآبا دکا قیام اس کے دورحکومت کے کارہائے نمایاں ہیں ۔


محمد قلی، قطب شاہی سلطنت کا ایک رعایا پرور حکمران ہی نہیں تھا بلکہ قلی خان کا تاج دار بھی تھا۔ اس کے دور میں شعر و سخن اور علم و ادب کے پہلو بہ پہلو فنون لطیفہ کو بھی فروغ حاصل ہوا ۔ محمد قلی نہ صرف اردو کا پہلا صاحب دیوان شاعر ہے بلکہ وہی پہلاغزل گوبھی ہے جس نے ایک ایسے دور میں صنف غزل پر خصوصی توجہ کی جب کہ دیگر تمام دکنی شعراء مثنوی نگاری میں اپنے کمال فن کا مظاہرہ کررہے تھے۔


 محمد قلی کی غزلوں میں ایک طرف انداز بیان کی سادگی، سلاست، روانی اور برجستگی نظر آتی ہے تو دوسری طرف ہندوستانی رسم و رواج ، مقامی ماحول مقامی طرز معاشرت اور ہندوستانی تہذیب وتمدن کی عکاسی و تر جمانی بھی نظر آتی ہے۔ اردو شاعری پر عموما اعتراض کیا جاتا ہے کہ ہمارے شعرا ہندوستان میں بیٹھ کرشیراز و اصفہان کے راگ الاپتے ہیں ۔ یہ اعتراض شمالی ہند میں نشوونما پانے والی شاعری کے لیے کسی حد تک درست ہوسکتا ہے لیکن محمد قلی اور دکنی کے دیگر شعرا اس سے بری ہیں کیونکہ محمد قلی کی شاعری میں عرب و ایران کے لالہ زاروں، وہاں کے دریاؤں، پہاڑوں یاقصوں کے حوالوں کے بجائے ہندوستانی موسموں نظاروں، پھولوں، پھلوں پرندوں، جانوروں، رسوم ورواج، مقامی اقدار روایات اور رجحانات سے اثر پذیری اور ان کی ترجمانی ملتی ہے۔



محمد قلی قطب شاہ کی حالات زندگی، اردو کا پہلا صاحب دیوان شاعر،  قلی قطب شاہ کے تخلص، مملکت گولکنڈہ پانچواں حکمراں، قطب شاہی سلطنت، قلی قطب شاہ کی غزلیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے