Ad

الوداع ماہ رمضان المبارک

 

الوداع ماہ رمضان


 قسط۔۔۔۔29

    

    💠 *الوداع ماہ رمضان*  💠

         ماہ رمضان المبارک جو مومنوں کے لیے نیکیوں اور فضائل و برکات کا خزینہ ہے جب اس کی فرقت و جدائی کا وقت قریب آتا ہے تو اس کا دل غمگین  ہوجا تا ہے اور کیوں نہ ہو کہ ایسا انعام و اکرام و مغفرت کا مبارک و مقدس مہینہ ہم سے رخصت ہونے والا ہوتا ہے۔اور ایسے ہی بندۂ مومن کے لیے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم مژدۂ جنت سناتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں " جو شخص رمضان المبارک کے آنے کی خوشی اور جا نے کا غم کرے اس کےلیے جنت ہے اور اللہ عزوجل پر حق ہے کہ اسے جنت میں داخل فرمائے۔"

            حضرت سیدنا جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب ماہ رمضان کی آخری رات آتی ہے تو زمین و آسمان اور ملائکہ میری امت کی مصیبت کو یاد کرکے روتے ہیں۔ عرض کیا گیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کونسی مصیبت؟ فرمایا رمضان المبارک کا رخصت ہونا ۔۔کیونکہ اس میں صدقات اور دعاؤں کو قبول کیا جاتا ہے، نیکیوں کا اجر وثواب بڑھا دیا جا تا یے، عذاب دوزخ دور کیا جاتاہے، تو رمضان المبارک کی جدائی سے بڑھ کر میری امت کے لیے اور کونسی مصیبت ہوسکتی ہے؟

        اللہ تبارک و تعالی رمضان المبارک کی جدائی کا غم ہمیں نصیب فرمائے ، ہم سب کے تمام اعمال کو اپنے بارگاہ میں قبول فرمائے اور مدینہ منورہ میں بار بار رمضان نصیب فرمائے ۔۔۔آمین یا رب العالمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم  


قسط 30

 💠 *آہ ماہ رمضان رخصت ہو رہا ہے*  💠

         

         اللہ کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم نےرمضان شریف کے مبارک مہینے کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ اس مہینے کا پہلا عشرہ رحمت،دوسرا مغفرت اور تیسرا عشرہ جہنم سے آزادی کا عشرہ ھے۔۔۔۔آہ اب یہ ماہ مبارک ہم سے رخصت ہونے کو ہے۔۔۔ جس میں نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر گنا کردیا جاتا ھے۔۔۔

       اللہ عزوجل کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم اس مہینے کی عنایتوں اور رحمتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ارشاد فرما تے ہیں کہ جب رمضان کی پہلی رات ہوتی ھے تو اللہ تبارک و تعالی اپنی مخلوق کی طرف نظر رحمت فرماتا ھے اور جب اللہ کسی بندے کی طرف نظر فرمائے تو اسے کبھی عذاب نہ دے گا۔۔اور ہر روز دس لاکھ گنہ گاروں کو جہنم سے آزاد فرماتا ہے اور جب انتیسوں رات ہوتی ھے تو مہینے بھر میں جتنے آزاد کیے ان کے مجموعے کے برابر اس ایک رات میں آزاد کرتا ھے اور جب عید الفطر کی رات آتی ھے، ملائکہ خوشی کرتے ہیں اور اللہ عزوجل اپنے نور کی خاص تجلی فرماتا ھے اور فرشتوں سے فرماتا ھے، اے گروہ ملائکہ اس مزدور کا کیا بدلہ ھے جس نے کام پورا کرلیا؟فرشتے عرض کرتے ہیں اس کو پورا اجر دیا جائے، اللہ عزوجل فرماتا ھے، میں تمہیں گواہ کرتا ھوں کہ میں نے ان سب کو بخش دیا۔" سبحان اللہ، سبحان اللہ 

     آہ ایسا مبارک ومسعود مہینہ ہم سے رخصت ہورہا ھے۔۔۔۔ آہ آج اس مبارک مہینے کے آخری  عشرے کا آخری دن آگیا۔۔۔۔۔دل غم گین اور آنکھیں اشک بار ھے کہ جس طرح اس مہینے کا حق تھا ہم سے ادا نہ ہوا۔۔۔ پھر بھی جو ٹوٹی پھوٹی عبادتیں ہم سے ہوئی یا ارحم الرحمین اسے قبول فرما اور اپنے بخشے ہوئےبندوں میں ہمارا شمار فرما۔۔آئندہ ہمیں اس سے بہتر انداز میں اپنی رضا والی زندگی عطا فرما۔۔۔۔۔۔رمضان المبارک کے بعد بھی پنج وقتہ نمازیں باجماعت پڑھنے کی توفیق عطا فرمانا۔۔۔یااللہ آئندہ سال پھر ہمیں رمضان المبارک کی بہاریں نصیب فرما۔۔۔ اے اللہ ہم پر اپنی رحمت نازل فرما۔۔۔دنیا و آخرت کی بھلائیاں نصیب فرما۔۔۔۔آمین یا رب العالمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ 

علیہ وسلم 


قسط۔۔۔۔31

 💠 برکات ماہ رمضان 💠

   

💠رضائے مصطفے اکیڈمی 💠

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے