Ad

ماہ ذی الحجہ کی فضیلت اور عشرۂ اول

 

ماہ ذی الحجہ کی فضیلت


قسط۔۔۔۔1

    ماہ ذی الحجہ کی فضیلت 

Zil hajj ki fazilat 

       اسلامی سال کا بارہواں یعنی آخری مہینہ ذی الحجہ شریف ھے ۔قرآن مقدس میں جن چار مہینوں کو حرمت والا قرار دیا گیا ھے ان میں اس کا بھی شمار ھے۔ یہ مہینہ بہت ہی قابل احترام، خیرو برکت، عظمت و حرمت کا حامل ھے۔ عید الاضحی اور قربانی جیسی عظیم عبادات اس مہینے کی نورانیت و عظمت کا سبب ھے۔

            حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ تمام مہینوں کا سردار ماہ رمضان ھے اور تمام مہینوں میں حرمت والا مہینہ ذی الحجہ ھے۔

    ذی الحجہ کا عشرۂ اول

Zil hajj 2021    

      حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دنیا کے دنوں میں سب سے افضل ذی الحجہ کے دس دن ہے۔صحابۂ کرام رضی اللہ تعالی عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان دنوں عمل کے برابر راہ خدا میں جہاد کرنا بھی نہیں ھے ؟ آپ نے فرمایا نہیں، البتہ اس شخص کی بزرگی کے برابر جس نے اپنا منہ خاک آلود کیا یعنی شہید ہوگئے۔ 

       منقول ھے کہ جو شخص ان دس ایام کی عزت کرتا ھے اللہ تبارک و تعالی یہ دس چیزیں اس کو مرحمت فرما کر اس کی عزت افزائی کرتا ھے۔

۱) عمر میں برکت

۲) مال افزونی یعنی بڑھوتری

۳) اہل و عیال کی حفاظت

۴) گناہوں کا کفارہ

۵) نیکیوں میں اضافہ

۶) نزع میں آسانی 

۷) ظلمت میں روشنی 

۸) میزان میں سنگینی (وزنی ہونا)

۹) دوزخ کے طبقات سے نجات 

۱۰) جنت کے درجات پر عروج    


ماہ ذی الحجہ کی فضیلت

سنت ابراہیمی پر اشعار

یوم عرفہ

قربانی اور سنت ابراہیمی

ذوالحجہ کا روزہ

عرفہ کا روزہ کا حکم

حج کا بیان

حج کا مفہوم اور اہمیت


    کلیم احمد قادری

رضائے مصطفے اکیڈمی

    دھرن گائوں ضلع جلگاؤں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے